پیٹریوس کو ایک لاکھ ڈالر کا جرمانہ

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کو عدالت نے بعض اہم راز افشا کرنے پر ایک لاکھ ڈالرکا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے

248156
پیٹریوس کو ایک لاکھ ڈالر کا جرمانہ

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کو گزشتہ روز ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
عدالت نے اُنھیں صیغہ راز سے متعلق معلومات اپنی داشتہ کو دینے کا الزام ثابت ہوا جو اُن کی سوانح حیات پر کام کر رہی تھیں۔
62 سالہ پیٹریاس عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکہ کے جنرل کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھےجنھیں بعدازاں صدر براک اوباما نے سی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا تھا جو سن 2012 کے اواخر میں مستعفی ہوگئے تھے۔
ڈھائی سال قبل، اُن کی پیشہ وارانہ خدمات اُس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب اُن کی سوانح حیات لکھنے پر مامور ایک خاتون پالا براڈویل سے متعلق قربت کا چرچا ہوا تھا۔
یہ کتاب تین سال قبل شائع ہوئَی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں