عالمی سطح پر مل جل کر زندگی بسر کرنے کی مفاہمت لازمی ہے

نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں بامعنی پیغامات دیے

245460
عالمی سطح پر مل جل کر زندگی بسر کرنے کی مفاہمت لازمی ہے

نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے دہشت گردی کے کسی بھی دین، ملت ، تہذیب یا پھر نسل سے تعلق نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " ان دہشت گرد کاروائیوں کے فاعل اور مقاصد چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہوں یہ سب تہذیبی ضمیر کے ساتھ خیانت ہیں۔"
بابا جان نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں منعقدہ " رواداری اور مصالحت کی حوصلہ افزائی" نامی کانفرس کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ " عصر حاضر میں کسی بھی دین یا پھر معاشرے کے خلاف شدت اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔"
انہوں نے بتایا کہ" اس مسئلے کو محض مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سن 1915 کے بعد کے دور کے لیے ترقیاتی پروگرام کو وضع کرتے وقت مل جل زندگی بسر کرنے کی مفاہمت کو بھی شامل کرنا اہم ہو گا۔ دو طرفہ مفاہمت محض سماجی مطابقت تک محدود نہیں بلکہ بیک وقت قابل عمل امن و استحکام کا ایک ناگزیر عنصر بھی ہے۔ کسی معاشرے کی خوشحالی اسی میں پنہاں ہے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں