امریکہ: ترک سفارت خانے کے باہر ترک برادری کا دھرنا

امریکہ میں مقیم ترک برادری پر مشتمل ایک کمیٹی نے 23 اپریل کو آرمینیوں کے مظاہرے کو روکنے کے لیے سفارت خانے کے باہر دھرنا دینا شروع کر دیا ہے

238117
امریکہ: ترک  سفارت خانے کے باہر ترک برادری کا دھرنا

امریکہ میں مقیم ترک برادری ،آرمینیوں کی سن 1915 کے واقعات پر مبنی ترک مخالف سرگرمیوں کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے ۔
اس سلسلے میں ایک کمیٹی واشنگٹن میں متعین ترک سفارت خانےکے باہر دھرنا مارے بیٹھی ہے ۔
واضح رہے کہ ہر سال 23 اپریل کو آرمینی مظاہرین ترک سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر راستے کو بند کر دیتے تھے لیکن اب کی بار ترک برادری نے سن 1915 کے واقعات کے ایک سو سال مکمل ہونے کے جواز میں پہل خود کی ہے ۔
علاوہ ازیں ان رضا کاروں نے آرمینی دہشت گرد تنظیم اسالا کی طرف سے شہید کیےجانے والے ترک سفارت کاروں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ہمیں ان تلخ واقعات سے درس حاصل کرتےہوئے آپس میں نفرتوں کا بیج بونے کے بجائے محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے ۔
دریں اثنا ، 24 اپریل کو واشنگٹن میں امن و یک جہتی کے زیر عنوان ایک پیدل مارچ کا بھی انعقاد کی جائے گا جو کہ وائٹ ہاوس کے سامنے سے شروع ہوتےہوئے ترک سفارت خانے کے سامنے ختم ہو گی ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں