ایشیا انفراسڑکچر انوسٹمنٹ بینک کا قیام

چین کی قیادت میں قائم کیے جانے والے بینک کے بانی ارکان میں ترکی بھی شامل ہو گیا ہے

233669
ایشیا انفراسڑکچر انوسٹمنٹ بینک کا قیام

ترکی کو چین کی قیادت میں قائم کیے جانے کی کوششیں کردہ ایشیا بنیادی ڈھانچے سرمایہ کاری بینک کا بانی رکن قبول کر لیا گیا ہے۔
چینی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جگہ پانے والے اعلامیہ کے مطابق ترکی کی مذکورہ بینک کے بانی رکن بننے کی درخواست کا جواب دے دیا گیا ہے۔
اس طرح ترکی سمیت اس بینک کے بانی ارکان کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔
ان ارکان کے نام کچھ یوں ہیں: "چین، فرانس، جرمنی ، بنگلہ دیش، ہندوستان، برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لاؤس، لگمسبرگ، پاکستان، ملیشیا، مالدیپ، مالٹا، منگولیا، میانمار، نیپال، نیو زی لینڈ، عمان، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سنگا پور، سری لنکا، سویٹزلینڈ، تاجکستان، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ازبیکستان، ویت نام ، ایران اور ترکی ۔"
چین اس بینک کے قیام کے 50 ارب ڈالر کے حصے کو ادا کرے گا، جبکہ بینک کے مجموعی اثاثوں کی مقدار کو ایک سو ارب ڈالر تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ بینک رواں سال کے اختتام تک اپنی کاروائیاں شروع کر دے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں