یرموک کیمپ میں قتل عام بند کروایا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےعالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یرموک کیمپ میں ہونے والے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں

232774
یرموک کیمپ میں قتل عام بند کروایا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں واقع یرموک کے مہاجر کیمپ کو موت کے کیمپ میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔
دمشق کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے یرموک کیمپ پر نئے حملوں کی اطلاعات ملنے پر بان کی مون نے کہا کہ دو سال سے زیر محاصرہ18 ہزار فلسطینی اور شامی مہاجر وں کو اب داعش اور دیگر تنظیموں نے اپنا اسیر بنا رکھا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ساڑھے تین ہزار مہاجر بچوں کو یہ تنظیمیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور اس کیمپ میں جس طرح کی ظلم و بربریت برپا ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔
انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں