امریکہ میں ایک مزید سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں موت

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کو ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے

230809
امریکہ میں ایک مزید سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں موت

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کو ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پچاس سالہ والٹر اسکاٹ کو گولی مارنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے نارتھ چیسٹرٹن شہر میں ہوا جب پولیس اہلکار مائیکل سلیجر نے اسے ٹوٹی ہوئی بریک لائٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر روکا۔
ایک راہگیر نے اپنے موبائل فون پر اس کی وڈیو بنائی جس میں مائیکل سلیجر کو دور بھاگتے اور اسکاٹ پر کئی مرتبہ گولی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سلیجر نے اپنے بیان میں پہلے یہ کہا تھا کہ اس نے اسکاٹ پر اس وقت گولی چلائی جب اُس نے ہاتھا پائی کے دوران اس کی اسٹین گن چھین لی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں