کینیا تین روز کے لیے سوگ کا اعلان

کینیا میں گاریسا یونیورسٹی میں الشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے حملے جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بعد ملک بھر میں تین روز کے لیے سرکاری طور پر سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے

226711
کینیا تین روز کے لیے سوگ کا اعلان

کینیا تین روز کے لیے سوگ کا اعلان۔
کینیا میں گاریسا یونیورسٹی میں الشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے حملے جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بعد ملک بھر میں تین روز کے لیے سرکاری طور پر سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کینیا کے صدر اوہرو کینیاٹا نے اس موقع پر اپنے پیغام میں عوام سے متحدہ رہنے کی اپیل کی ہے۔
قوم سے اپنے براہ راست نشر ہونے والے خطاب میں کینیاٹا نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کینیا کے شہریوں سے ملک کے "امن و استحکام" کی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔
"میں کینیا کے ہر شہری، ہر چرچ اور ہر مقامی رہنما سے درخواست کروں گا کہ وہ اتحاد کے لیے آواز اٹھائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ہم اپنے جائز غم و غصہ میں اتنے نہ بہہ جائیں کہ کسی کو بھی اس کا نشانہ بنانا شروع کر دیں۔ اس طرح ہم دہشت گردوں کے ہاتھ میں کھیلنا شروع کر دیں گے"۔
کینیاٹا نے کہا کہ ان کے خیال میں "اسلام امن اور برداشت کا مذہب" ہے اور وہ بنیاد پرستی جو دہشت گردی کا باعث بن رہی ہے وہ سب کی نظروں کے سامنے کی جا رہی ہے"۔
گارسیا یونیورسٹی کالج پر ہونے والا حملہ 1998ء میں کینیا میں القاعدہ کی طرف سے امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملے کے بعد مہلک ترین دہشت گرد حملہ ہے۔ اس حملے میں 200 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں