جرمن ونگز کا دوسرا بلیک بکس برآمد

طیارے کے معاون پائلٹ کی طرف سے پہلے سے ہی خود کشی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا تعین کیا گیا ہے

223717
جرمن ونگز کا دوسرا بلیک بکس برآمد

بارسیلونا سے ڈزل ڈولف پرواز کے دوران 24 مارچ کے روز فرانسیسی الپ پہاڑی سلسلوں پر گر تباہ ہونے والے جرمن ونگز مسافر بردار طیارے کا دوسرا بلیک بکس بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
حادثہ پیش آنے کے روز ہی ملنے والے پہلے بکس کی کاک پٹ ریکارڈنگ کی جانچ پڑتال اس بات کا تعین ہوا تھا کہ معاون پائلٹ نے طیارے کو قصدی طور پر گرایا تھا۔
دریں اثناء معاون پائلٹ انڈریاس لوبٹز کے ذاتی کمپیوٹر کا جائزہ لینے والے اٹارنی کے دفتر نے لوبٹز کے حادثے سے کچھ مدت قبل کاک پٹ کے دروازوں کی سیکورٹی اور خود کشی کے حوالے سے بعض تحریروں کا مطالعہ کر نے کا تعین کیا ہے۔
یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ لفتھانزا کی تربیتی اکیڈمی نے لوبٹز کی نفسیاتی حالت کے بارے میں معلومات سے آگاہی کروائی تھی۔اس حوالے سے لفتھانزا کےترجمان نے تحقیقات کرنے کی اطلاع دی ہے۔
ایک دوسرے دعوے کے مطابق لوبٹز کی بینائی میں مسئلہ تھا جس بنا پر اس نے گزشتہ برس اپنی گاڑی کے ساتھ ایکسیڈنٹ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب لفتھانزا کی طرف سے مسافروں کی شہریت اور ٹکٹوں کے نرخوں کے مطابق مختلف مقدار میں ہرجانہ ادا کیے جانے کے اعلان نے بھی ایک نئی بحث کھڑی کی ہے۔
یاد رہے 24 مارچ کے روز بارسیلونا سے ڈزل ڈوف پرواز کرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار 144 مسافروں اور عملے کے 6 افراد میں سے کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں