ایران ایٹمی مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق، امریکہ اور اتحادی ممالک آخری وقت تک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے، تاہم اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں

221883
ایران ایٹمی مذاکرات میں  پیش رفت  جاری ہے: امریکہ

امریکہ نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے لیے دی جانے والی مہلت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق، امریکہ اور اتحادی ممالک آخری وقت تک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے، تاہم اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہےجس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران کو دی گئی مہلت کی اب ضرورت نہیں رہی ہے اور حتمی معاملات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہش مند ہے اور جب تمام نکات پر اتفاق ہوجائے گا تو تب ہی معاہدہ ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں