ویلری بوئیر مذاق کا نشانہ بن گئیں

عثمانیوں کی طرف سے آرمینی نسل کشی کے دعوے کے لئے قانونی تجویز پیش کرنے والی فرانسیسی قومی اسمبلی کی ترکی مخالف اسمبلی ممبر ویلری بوئیر مذاق کا نشانہ بن گئیں

291308
ویلری بوئیر مذاق کا نشانہ بن گئیں

عثمانیوں کی طرف سے سریانی نسل کشی کے دعوے کے لئے قانونی تجویز پیش کرنے والی فرانسیسی قومی اسمبلی کی ترکی مخالف اسمبلی ممبر ویلری بوئیر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔
حزب اختلاف پیپلز موومنٹ یونین کی اسمبلی ممبر ویلری بوئیر کی تیار کردہ اور 15 اسمبلی ممبران کے دستخطوں کے ساتھ اسمبلی میں پیش کردہ تجویز انٹر نیٹ پر شائع ہو گئی ہے۔
بوئیر کی اس تجویز کے بارے میں ثابت ہوا ہے کہ اسے بغیر کسی تحقیق کے وکی پیڈیا سے ہو بہو نقل کیا گیا ہے اور اس میں غیر حقیقی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ٹویٹر پر بھی بوئیر کی قانونی تجویز کے بارے میں پیغامات شئیر کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اس میں وکی پیڈیا سے مواد نقل کیا گیا ہے۔
اسکینڈل کے سوشل میڈیا کے ایجنڈے پر آنے کے بعد بوئیر نے فرانس کے BFM ٹی وی چینل پر بیان نشر کروایا جس میں انہوں نے تجویز تیار کرتے ہوئے وکی پیڈیا کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے متن کو ماہرین کو دکھانے کے بعد استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ بوئیر کو نسلیت پرستی کی حد تک ترک اور ترکی مخالف کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
انہوں نے سال 2011 میں، 1915 میں نام نہاد آرمینی نسل کشی کو تسلیم نہ کرنے والوں کے لئے سزا پر مبنی، قانونی بل پیش کیا جو فرانسیسی آئینی کونسل کی طرف سے رد کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں