جرمنی: شدید طوفان سے زندگی مفلوج،سات افراد ہلاک

جرمنی میں نیکلاس نامی طوفان کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

291108
جرمنی: شدید طوفان سے زندگی مفلوج،سات افراد ہلاک

جرمنی میں نیکلاس نامی طوفان نے سات افراد کی جان لے لی ۔
پولیس کے مطابق ، صوبہ باواریا اور رہائن لینڈ میں تین افراد گاڑی کی چھت پر درختوں کے گرنے کے نیتجے میں جبکہ صوبہ ساخ شین ان ہالٹ ایک شخص دیوار گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔
دوسری جانب شدید ژالہ باری اور برف باری کے نتیجے میں ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں تین افراد مزید ہلاک ہو گئے ۔
طوفان کی رفتار 192 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے کافی مالی نقصان بھی ہوا ۔
طوفان کی وجہ سے ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں