چلی میں شدید بارشیں اور سیلاب 17 افراد ہلاک 20 لاپتہ

چلی میں پانچ روز سے جاری شدید بارشوں اور 80 سال کی بد ترین سیلاب کی آفت کے نتیجے میں ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے ۔

289135
 چلی میں  شدید بارشیں  اور  سیلاب 17 افراد ہلاک 20 لاپتہ


جنوبی امریکی ملک چلی میں پانچ روز سے جاری شدید بارشوں اور 80 سال کی بد ترین سیلاب کی آفت کے نتیجے میں ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
اتاکاما کے علاقے میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔ دریائے کاپی عاپومیں طغیانی آ جانے سے پورا علاقہ سیلاب کی زد میں آ گیا ہے ۔لینڈ سلائڈنگ کے خطرے کیوجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناء صدر میچل باچیلیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو تقریباً 10 میلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں