پاپا نیو گینے میں زلزلہ

7٫7 کی شدت کے زلزلے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع موجود نہیں ہے

287810
پاپا نیو گینے میں زلزلہ

پاپا نیو گینے میں ریکٹر اسکیل پر 7٫7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
متحدہ امریکہ کے محکمہ ارضیات نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاپا نیو گینے کے شمال مشرق میں واقع رابا ؤل قصبہ تھا۔
پیسیفک صونامی الرٹ سنٹر نے زلزلے کے مرکز کے اطراف کے ایک ہزار کلو میٹر کے رقبے پر صونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
تباہ کن سمندری لہروں کی توقع نہ ہونے پر مبنی اعلان میں علاقے کے مکینوں سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی جو میں 5٫5 کی شدت کا زلزلہ وقوع پذیر ہوا ہے۔
چینی زلزلہ نیٹ ورک سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز صوبہ سین ہی تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں