میکسیکو میں لاپتہ 43 طلبا کے خلاف مظاہرے

گیوریرو ریاست کے دارالحکومت چلپانسیگو میں ایک مسرقہ بس کے ذریعے سفر پر نکلنے والے طلبا اور پولیس کے درمیان جھرپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ مظاہرین نے راست میں پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

286286
میکسیکو میں لاپتہ 43 طلبا  کے خلاف مظاہرے

میکسیکو میں گزشتہ چھ ماہ سے لاپتہ 43 طلبا کی وجہ سےملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
گیوریرو ریاست کے دارالحکومت چلپانسیگو میں ایک مسرقہ بس کے ذریعے سفر پر نکلنے والے طلبا اور پولیس کے درمیان جھرپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
مظاہرین نے راست میں پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔
گیوریرہ ریاست میں ماہ ستمبر میں اساتذہ کے کام کرنے کے اوقات کے بارے میں مظاہرہ کرنے والے طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد 43 طلبا لاپتہ ہوگئے تھے۔
منشیات مافیہ جسے حکومت کی بھی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے کی طرف سے اغا کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک ان طلبا کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں