نیتین یاہو کے بیانات قابل اعتبار نہیں رہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات ہمیں شش و پنج میں مبتلا کر رہے ہیں

278535
نیتین یاہو کے بیانات قابل اعتبار نہیں رہے: امریکہ

اسرائیلی وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران فلطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیے جانے پر مبنی بیان کے حوالے سے اسرائیلی عربوں سے معذرت طلب کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات ہمیں شش و پنج میں مبتلا کر رہے ہیں۔
ہارف نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات پر یقین کرنے میں اب مشکل پیش آرہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں سنجیدہ اقدامات ا ٹھانے والی اسرائیلی قیادت چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں تضادات اپنی جگہ لیکن عالمی برادری غیر منصفانہ طور پر اسرائیل کے خلاف رد عمل کے اظہار کی مجاز نہیں ہے۔۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کے سیکریٹری جنرل ڈینس میک ڈونوغ نے مطالبہ کیا ہے کہ پچاس سال سے جاری اسرائیل فلسطین تنازعہ اب ختم ہوجانا چاہیئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں