فرانس میں جرمنی کا مسافربردار طیارہ گر کر تباہ، 150 افراد ہلاک

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی نجی فضائی کمپنی ’’جرمن ونگز‘‘ کا مسافر طیارہ بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسل دارف جارہا تھا کہ فرانس کے جنوبی حصے میں واقع پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 مسافر ہلاک ہوگئے،طیارے کا ملبہ فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں کے قریب سے مل گیا ہے

279941
فرانس میں جرمنی کا مسافربردار طیارہ گر کر تباہ، 150 افراد ہلاک

فرانس میں جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانس کے جونئیر ٹرانسپورٹ وزیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں سوار کوئی مسافر بچ نہیں سکا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی نجی فضائی کمپنی ’’جرمن ونگز‘‘ کا مسافر طیارہ بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسل دارف جارہا تھا کہ فرانس کے جنوبی حصے میں واقع پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 مسافر ہلاک ہوگئے،طیارے کا ملبہ فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں کے قریب سے مل گیا ہے۔
دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق فرانس، اسپین، جرمنی اور ترکی سے ہے جب کہ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم علاقہ برف پوش پہاڑوں کےدرمیان ہے جس کے باعث وہاں گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں اس لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
فرانس کے جونئیر ٹرانسپورٹ وزیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں سوار کوئی مسافر بچ نہیں سکا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں