پیرس میں شدید دھند

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدید دھند نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے پیرس کی انتظامیہ نے ٹریفک کے ہنگامی انتظامات کے تحت شہر کے شمالی حصے میں گاڑیوں کے استعمال پر ایک روزہ پابندی کا اعلان کیا ہے

275960
پیرس میں شدید دھند

پیرس میں شدید دھند۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدید دھند نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے پیرس کی انتظامیہ نے ٹریفک کے ہنگامی انتظامات کے تحت شہر کے شمالی حصے میں گاڑیوں کے استعمال پر ایک روزہ پابندی کا اعلان کیا ہے۔
شہر کی میئر اینی ہیڈالگو کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر میں ہر دو میں سے ایک کار کو روک دیا جائے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال عارضی طور پر مفت ہو گا۔ اس حکم نامے کے مطابق صرف ایسی گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹس طاق عدد پر ختم ہوتی ہیں، پیر کے روز سڑک پر نکالی جا سکیں گے، جب کہ جفت نمبر کی گاڑیاں بند رہیں گی۔
اس نظام پر کب تک عمل درآمد کیا جائے گا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں