امریکہ میں عراق جنگ کی سالانہ یاد کے موقع پر احتجاج

عراق میں جنگ کے 12 ویں سال کے موقع پر جنگ کے مخالف ہزاروں افراد نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا

275982
امریکہ میں عراق جنگ کی سالانہ یاد کے موقع پر احتجاج

امریکہ میں عراق جنگ کی سالانہ یاد کے موقع پر احتجاج۔۔۔
عراق میں جنگ کے 12 ویں سال کے موقع پر جنگ کے مخالف ہزاروں افراد نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے اور نعروں اور پلے کارڈوں کے ساتھ عراق جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
پلے کارڈوں پر " ہم نئی جنگ نہیں چاہتے"، "ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے" اور "جنگ مردہ باد" کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے اس کے بعد وائٹ ہاوس سے سینٹ کی طرف مارچ کی۔
مظاہرے میں کثیر تعداد میں سول سوسائٹیوں نے بھی شرکت کی اور بعض مظاہرین نے عراقی پرچموں سے ڈھانپے ہوئے بچوں کے تابوت بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر مظاہرے کا اہتمام کرنے والی جنگ اور نسلیت پرستی کی مخالف سوسائٹی ANSWER کے سربراہ برین بیکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئی جنگ نہیں چاہتے۔
مظاہرے میں اورنج رنگ کے لباس میں ملبوس اور منہ پر بوری چڑھائے تین نوجوان مظاہرین نے گوانٹانامو جیل کے خلاف مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں