ایران اور امریکہ ایک بہتر مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں: اوباما

صدر براک اوباما نے ایرانیوں کو نو روز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین دہائیوں بعد یہ ایک بہترین موقع ہے جب ایران اور امریکہ ایک نئے مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہوں گے

273245
ایران اور امریکہ ایک بہتر مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں: اوباما

صدر براک اوباما نے ایرانیوں کو نو روز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین دہائیوں بعد یہ ایک بہترین موقع ہے جب ایران اور امریکہ ایک نئے مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
صدر اوباما نے کہا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہوں گے۔
انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مستقبل کے لیے آواز اٹھائیں جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔
اوباما کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو پُرامن سفارتی ذرائع سے حل کر سکتے ہیں اور یہ کہ ایرانی رہنماؤں کو دو راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ کسی معقول معاہدے پر راضی نہیں ہوتے تو وہ ایران کو اسی راستے پر رکھیں گے جس پر وہ آج چل رہا ہےجو ایسا راستہ ہے جس نے ایران اور ایرانی عوام کو تنہائی کا غلام بنا رکھا ہےجس کی وجہ سے ایرانی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے اور ایران کے نوجوان ملازمتوں کے ان مواقع سے محروم رہے ہیں جس کے وہ حقدار تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں