روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

یورپی ممالک نے اس بات پر اتفاق رائے طے کیا کہ منسک معاہدے پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے

273133
روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے برسلز میں جائزہ لیا ۔
یونین کے رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق رائے طے کیا کہ منسک معاہدے پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے ۔
یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے اجلاس کے پہلے روز ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف عائد پابندیوں کی میعاد تبدیل کرتےہوئے سال کے اواخر تک بڑھا دی گئی ہے ۔
ٹسک نے یہ بھی بتایا کہ ضرورت پڑنے پر روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
ٹسک نے مزید کہا کہ یورپی کمپنیاں اگر چاہیں تو روسی گیس کی خرید کےلیے آپس میں تعاون کر سکتی ہیں۔
روس کے ساتھ بیس سال سے زائد مدت کےلیے گیس معاہدے کو غیر ضروری قرار دیتےہوئے کہا کہ اس طرح کے سمجھوتوں کو سیاسی حربوں کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں