چلی کا ویلاریکا آتش فشاں دوبارہ متحرک

چلی کےویلاریکا آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے

272701
چلی کا ویلاریکا آتش فشاں دوبارہ متحرک

چلی کےویلاریکا آتش فشاں نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ آتش فشاں تیزی سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے اور دھویں کے گہرے بادل بھی فضا میں بلند ہو رہے ہیں جس کے ساتھ قریبی علاقے بھی دھویں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ حکام نے آتش فشاں کے نزدیک ایک اسکول کو خالی کرا دیا ہےجبکہ اردگرد کے علاقے کے مکینوں کو نقل مکانی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ویلاریکا آتش فشاں دارالحکومت سنتیاگو سے چار سو ساٹھ میل دور مشہور سیاحتی مقام پکون کے قریب واقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں