پرنس ہیری کاماہ جون میں برطانوی فوج سے دستبردار ہونے کا اعلان

برطانیہ کے پرنس ہیری ماہ جون میں برطانوی فوج سے دستبردار ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے فوج میں دس سال تک فرائض ادا کیے ہیں ۔

267800
 پرنس ہیری کاماہ جون میں برطانوی فوج سے دستبردار ہونے کا اعلان


برطانیہ کے پرنس ہیری ماہ جون میں برطانوی فوج سے دستبردار ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے فوج میں دس سال تک فرائض ادا کیے ہیں ۔ شاہی محل کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ پرنس ہیری ماہ اپریل اور جون میں آسٹریلیا مسلح افواج میں فرائض ادا کرنے کے بعد فوج سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔اپاہچی حملہ آور ہیلی کا پٹر کیساتھ دو با رافغانستان میں فوجی اپریشن میں حصہ لینے والے پرنس ہیری نے برطانوی فوج میں فرائض ادا کرنے والے زخمی فوجیوں کے لیے تیار کیے جانے والے پروگراموں کی بھی رہبری کی ہے ۔
پرنس ہیری نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسم گرما میں رضاکارانہ پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں