خالدہ ضیا حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی ذمہ دار

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو قاتل اور عسکریت پسندوں کی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے

266466
 خالدہ ضیا حکومت مخالف  مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی ذمہ دار

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو قاتل اور عسکریت پسندوں کی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔دارالحکومت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حسینہ واجد نے الزام عائد کیا کہ خالدہ ضیا حکومت مخالف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ بات چیت وقت کا ضیاع ہے ۔ قبل ازیں خالدہ ضیا نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں