بحرالکاہل کےجزائرونواتو میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 8 افرادہلاک

سمندری طوفان نے آٹھ جانیں لے لیں۔ خرابی موسم نے دنیا کے مختلف علاقوں میں جانیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ونواتو کے صدر بالڈون لونزڈیل نے ملک میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اسے ’آفت‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’بھاری دل‘ کے ساتھ بات کر رہے ہیں

264836
بحرالکاہل کےجزائرونواتو میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 8 افرادہلاک

سمندری طوفان نے آٹھ جانیں لے لیں۔
خرابی موسم نے دنیا کے مختلف علاقوں میں جانیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بحرالکاہل کے جزائر ونواتو میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ونواتو کے صدر بالڈون لونزڈیل نے ملک میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے اسے ’آفت‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’بھاری دل‘ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔
طوفان کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ہزاروں افراد نے دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری۔
آکسفیم آسٹریلیا کے مطابق بوٹ ویلا میں 90فیصد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس کے ایک ترجمان نے صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ طوفان سے کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہو گئے ہیں جبکہ دور افتتادہ علاقوں سے ابھی تک رابط بحال نہیں ہو سکا جہاں 30 ہزار کی آبادی ہے۔
بحرالکاہل میں اقوام متحدہ کے ہنگامی صورتحال میں امداد فراہم کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار کے مطابق صورتحال بہت مایوس کن لگتی ہے اور متاثر ہونے والے افراد تک امداد پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔طوفان کے بعد ونواتو کے حکام نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں