یونان: پاولو پولوس نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

یونان کے نو منتخب صدر پروکوپس پاولو پولوس نے پارلیمان میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے جس پر صدر ایردوان نے نومنتخب صدر کو مبارک باد کا ٹیلیفون کرتےہوئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے

262981
یونان:  پاولو پولوس نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

یونان کے نو منتخب صدر پروکوپس پاولو پولوس نے پارلیمان میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔
ایک مذہبی تقریب کے دوران حلف اٹھاتے ہوئے پاولو پولوس نے یہ فرائض سابقہ صدر کارلوس پاپولیاس سے حاصل کیے ۔
واضح رہے کہ نو منتخب صدر نے صدارتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پارلیمان کی 300 نشستوں میں سے 233 کی حمایت حاصل کی تھی ۔
نئے صدر پانچ سال کےلیے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
پاولو پولوس نے اس سے قبل کوستاس کارامان لیس کی حکومت میں بطور وزیر داخلہ فرائض ادا کیے تھے۔
صدر رجب طیب ایردوان  نے بھی نومنتخب صدر کو مبارک باد کا ٹیلیفون کرتےہوئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں