ٹوکیو پر امریکہ حملے کی سالانہ یاد

دس مارچ سن 1945 کے دن امریکی فضائیہ کے بی۔ 29 قسم کے جنگی طیارے نے ٹوکیو پر یہ حملہ اسلحہ تیار کرنے والے مرکز ہونے کے جواز میں بموں کی بارش کی تھی

257169
ٹوکیو پر امریکہ حملے کی سالانہ یاد

دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لاکھ 5 ہزار افراد کی ہلاکت کا موجب بننے والے اور شہر کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے حملے کی سالانہ یاد منائی جا رہی ہے۔
جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک عبادتگاہ میں منعقدہ تقریب میں اس دور کے شہنشاہ ہیرو ہیتو کے پوتے آکی شینو اور وزیر اعظم شنزو ابے سمیت ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے شرکت کی۔
اور مرنے والوں کی یاد میں پھول نچھاور کیے گئے۔
یاد رہے دس مارچ سن 1945 کے دن امریکی فضائیہ کے بی۔ 29 قسم کے جنگی طیارے نے ٹوکیو پر یہ حملہ اسلحہ تیار کرنے والے مرکز ہونے کے جواز میں بموں کی بارش کی تھی، ایک ہزار سات سو ٹن وزن کے حامل بموں کا دھواں سات ہزار میٹر کی بلندی تک بلند ہوا تھا۔
یہ حملہ جنگوں کی تاریخ میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ جانی نقصان کا حامل تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں