ممکنہ جوہری معاہدے کی کوئی وقعت نہیں ہوگی:امریکی ریپبلیکنز

امریکی ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے47 ارکان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ایران کو متنبہ کیا کہ مذاکرات سے صدر براک اوباما کے ساتھ طے پانے والا جوہری سمجھوتہ سن 2017 کے اوائل میں اُس وقت ختم ہو جائے گا جب صدر یہ عہدہ چھوڑیں گے

256093
ممکنہ جوہری معاہدے کی کوئی وقعت نہیں ہوگی:امریکی ریپبلیکنز

امریکی ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے47 ارکان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ایران کو متنبہ کیا کہ مذاکرات سے صدر براک اوباما کے ساتھ طے پانے والا جوہری سمجھوتہ سن 2017 کے اوائل میں اُس وقت ختم ہو جائے گا جب صدر یہ عہدہ چھوڑیں گے۔
ایران کو تحریر کردہ ایک خط میں ریپبلیکن گروپ نے کہا کہ امریکہ اور پانچ عالمی طاقتوں کی جانب سے مجوزہ معاہدے کو کانگریس منظوری نہیں دیتی تو ایسے معاہدے کی حیثیت صدر اوباما اور ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ اِی کے درمیان محض ایک انتظامی اقدام جیسی ہوگی ۔
ریپبلیکن ارکان نے کہا کہ اگلا امریکی صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے ساتھ کیے جانے والے ممکنہ جوہری سمجھوتے کو قلم کی ایک ہی جنبش سے ختم کردے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں