امریکی صدر کی فرگوسن محکمہ پولیس پر شدید نکتہ چینی

اوباما نے ایک ریڈیو چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت قانون کی رپورٹ میں مشاہدہ ہونے والی نسلی تفریق کا اطلاق محض فرگوسن تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ سخت عمل درآمد کا تعین ہوا ہے

252238
امریکی صدر کی فرگوسن محکمہ پولیس پر شدید نکتہ چینی

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے فرگوسن پولیس پر نکتہ چینی کی ہے۔
صدر اوباما کا کہنا ہے کہ فرگوسن محکمہ پولیس کے عمل درآمد سے متعلق تحقیقات نے اس کے "ناکارہ اور نسلی تفریق کے عناصر پر مبنی ایک نظام" ہونے کو آشکار کیا ہے۔
اوباما نے ایک ریڈیو چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت قانون کی رپورٹ میں مشاہدہ ہونے والی نسلی تفریق کا اطلاق محض فرگوسن تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ سخت عمل درآمد کا تعین ہوا ہے۔
اوباما 50 برس قبل ریاست الاباما کے سلمی شہر میں رونما ہونے والے "خونریز اتوار" کے نام سے یاد کیے جانے والے سیاہ فاموں کے حق رائے دیے جانے کی خاطر احتجاجی جلوس کی سالانہ یاد کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب وزیر قانون ایرک ہولڈر نے اطلاع دی ہے کہ ہم بطور وزارت ضرورت پڑنے پر تمام تر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرنے سمیت فرگوسن محکمہ پولیس میں اصلاحات کے لیے تمام تر اختیارات کو بروئے کار لائیں گے۔
مذکورہ رپورٹ میں فرگوسن پولیس کی طرف سے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ تفریق بازی سے کام لینے اور آئینی حقوق کی " باقاعدہ اور با ضابطہ طور پر" خلاف ورزی کرنے کی حقیقت کو پیش کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں