نیویارک میں مسلمان طلبا کوعید کے موقع پر تعطیل

نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں عیسائی اور یہودیوں کے مذہبی ایام کے موقع پر ان مذاہب سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو عام تعطیل دی جاتی تھی لیکن اب عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر مسلم طلبا بھی چھٹی کرسکیں گے۔

250030
نیویارک  میں مسلمان طلبا کوعید کے موقع پر تعطیل

نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں یہودیوں اور عیسائیوں کے مذہبی ایام کے موقع پر ان مذاہب سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو عام تعطیل دی جاتی تھی لیکن اب عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کے موقع پر مسلم طلبا بھی چھٹی کرسکیں گے۔نیویارک کے اسکولوں میں تقریباً 11 لاکھ مسلم طلبا زیرتعلیم ہیں جب کہ سرکاری اسکولوں میں مسلم طلبا کی تعداد 10 فیصد ہے ۔ چھٹی کا اطلاق امسال عیدالاضحی کے موقع پرعام تعطیل سے ہوگا جب کہ 2016 میں عیدالفطر اور عیدالاضحی دونوں تہواروں پر ایک ایک روز کی چھٹی ہوگی۔نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر کے سانحے کے بعد سے مسلم کمیونٹی ملک میں مشکلات کا شکار ہے تاہم مسلمانوں کے مذہبی تہوارکے موقع پر دوسرے مذاہب کی طرح لاکھوں مسلم والدین کو اب اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے یا مذہبی تہوار منانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا نہیں پڑے گا۔ الیکشن سے قبل ہم نے مسلم کمیونٹی سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا بنیادی مطالبہ پورا کریں گے اور اسلامی تہوار کے موقع پر چھٹیوں کا مطالبہ پورا ہونے سے نیویارک کے ثقافتی اور مذہبی رواداری اجاگر ہوگی۔دریں اثناء مسلمانوں کے حقوق کے لئے سر گرم عمل سب سے بڑی تنظیم کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسلامی تہوار کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان مسلمانوں کے سیاسی و معاشرتی کردار کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں