نیتان یاہو کے خطاب میں کوئی نئی چیز موجود نہیں تھی:اوباما

سمجھوتہ ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا بلکہ ایران کے اس اسلحے سے کثیر تعداد میں حصول کی ضمانت ہو گا: نیتان یاہو

247577
نیتان یاہو کے خطاب میں کوئی نئی چیز موجود نہیں تھی:اوباما

اسرائیل کے وزیر اعظم نے امریکی صدر باراک اوباما کی مخالفت کے باوجود امریکہ کا دورہ کیا اور امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر اوباما کی ایران پالیسی پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔
خاص طور پر ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر سخت تنقید کرتے ہوئے نیتان یاہونے دعوی کیا کہ" 5+1 ممالک ایران کے ساتھ جس سمجھوتے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں وہ ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا بلکہ ایران کے اس اسلحے سے کثیر تعداد میں حصول کی ضمانت ہو گا"۔
نیتان یاہو کے خطاب کے بارے میں اپنے بیان میں اوباما نے کہا ہے کہ نیتان یاہو کے خطاب میں کوئی نئی چیز موجود نہیں تھی۔
جبکہ ایران کی طرف سے خطاب کے بارے میں جاری کردہ بیان میں خطاب کو "بیزار کن اور تکرار" قرار دیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضئیے افکام نے کہا ہے کہ یہ خطاب اسرائیل میں قریب آتے انتخابات کے بارے میں سختی کی طرف مائل روّیے کی عکاسی کرتا ہے۔
نیتان یاہو کے خطاب پر اسرائیل کی طرف سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
لیبر پارٹی کے چئیر مین ایزاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ نیتان یاہو کا خطاب ، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کے نقطہ نظر میں تبدیلی نہیں لا سکے گا۔
مرٹز پارٹی کے چئیر مین زیہاوا گال اون نے بھی نیتان یاہو کے خطاب کو گستاخانہ قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں