روس میں مقتول سیاسدان بورس نمیتسوو کی آخری رسومات

صدر ولادی میر پوتین کے اہم ترین ناقد تصور کیے جانے والے نمیتسوو کو گزشتہ جمعہ کو دیر گئے کریملن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ جنازے کی تقریب میں صدر پوتین اور وزیر اعظم دیمتری مید ویدیف شرکت نہیں کریں گے۔

245839
روس میں  مقتول  سیاسدان بورس نمیتسوو کی آخری رسومات

جمعے کے روز قاتلانہ حملے میں ہلاک کیے جانے والے روس کی حزب اختلاف کے رہنماؤں میں سے بورس نمیتسوو کو سپردِ خاک کیا جا رہا ہے۔
صدر ولادی میر پوتین کے اہم ترین ناقد تصور کیے جانے والے نمیتسوو کو گزشتہ جمعہ کو دیر گئے کریملن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
جنازے کی تقریب میں صدر پوتین اور وزیر اعظم دیمتری مید ویدیف شرکت نہیں کریں گے۔
روسی حکام نے اس تقریب میں پولینڈ کی سینیٹ کے صدر بوگدان یورسیوچ کو شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔
نمیتسوو کا تابوت مرکزی ماسکو میں جس جگہ رکھا گیا ہے اس کا نام سخاروف سنٹر ہے جو سوویت دور کے ایک اہم حزب مخالف رہنما اور امن کے نوبیل انعام یافتہ آندرے سخاروف کے نام سے منسوب ہے۔
روسی حکام نے نمیتسوو کے قاتلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے لیے پچاس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں