امریکہ:کریگ پکس کےلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائےگی

شمالی کیرولائنا کے اٹارنی کے مطابق ، تین مسلمانوں کے بہیمانہ قتل اور اسلحے کے بلا اشتعال استعمال کے الزامات کے تحت ملزم کریگ ہکس کےلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائے گی

245034
امریکہ:کریگ پکس کےلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائےگی

امریکہ میں دس فروری کو تین مسلمانوں کے قتل میں ملوث کریگ ہکس کو سزائے موت دینے کےلیے مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔
شمالی کیرولائنا کے اٹارنی کے مطابق ، تین مسلمانوں کے بہیمانہ قتل اور اسلحے کے بلا اشتعال استعمال کے الزامات کے تحت ملزم کریگ ہکس کےلیے پھانسی کی سزا تجویز کی جائے گی ۔
وفاقی تحقیقاتی بیورو نے بھی اپنی تفتیش میں قتل کی اس واردات کے پس پردہ نفرت اور نسل پرستی جیسے عوامل کی چھان بین میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔
یاد ر ہے کہ سن 2006 سے متعلقہ ریاست میں سزائے موت کا قانون کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں