برطانیہ میں پیگیڈا کے مظاہرے میں شرکت توقع سے کہیں کم رہی

یورپ میں اشاعت اسلام ، نقل مکانوں اور اسلام مخالف تنظیم "پیگیڈا" کی برطانیہ میں منعقدہ پہلی مارچ میں شرکت توقع سے کم رہی

244495
برطانیہ میں پیگیڈا کے مظاہرے میں شرکت توقع سے کہیں کم رہی

یورپ میں اشاعت اسلام ، نقل مکانوں اور اسلام مخالف تنظیم "پیگیڈا" کی برطانیہ میں منعقدہ پہلی مارچ میں شرکت توقع سے کم رہی ہے۔
نیو کیسل شہر میں کی جانے والی اس مارچ میں تقریباً 400 افراد نے شرکت کی جو توقع سے کہیں کم تھی مارچ مجموعی طور پر پر امن رہی تاہم پیگیڈا کے طرفداروں کے درمیان وقتاً فوقتاً ہونے والی دھکم پیل کی وجہ سے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس مارچ کے ساتھ اسی وقت پر نیو گیٹ میں بھی مارچ کی گئی جس میں 2 ہزار افراد نے شرکت کی اور پیگیڈا کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا۔
پیگیڈا مخالف مظاہرے میں نیو کیسل یونائیٹڈ ٹیم نے بھی شرکت کی۔
پولیس کے سخت حفاظتی اقدامات کے زیر سایہ ہونے والی ان مارچوں میں پیگیڈا حامی اور مخالف گروپوں میں کوئی تصادم نہیں ہوا ۔
اس دوران ملک میں مقیم مسلمانوں نے بھی سوشل میڈیا سے شائع کردہ پیغامات میں اپنے اندیشوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جرمنی میں تشکیل پانے والی تنظیم پیگیڈا اس سے قبل اسپین، آسٹریا اور سویڈن میں مظاہرے کر چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں