برازیل میں ٹرکوں اور ٹریلروں کی ہڑتال

حکومت کی طرف سے کم ازکم چھ ماہ تک ایندھن کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا وعدہ بھی اس رد عمل میں کمی لانے میں بارآور ثابت نہ ہو سکا

241545
برازیل میں ٹرکوں اور ٹریلروں کی ہڑتال

برازیل میں نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے خلاف رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت کی طرف سے کم ازکم چھ ماہ تک ایندھن کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا وعدہ بھی اس رد عمل میں کمی لانے میں بارآور ثابت نہ ہو سکا۔
عوام نے سانتا قطرینہ اور پارانا ر صوبوں میں مظاہرے کیے۔
ٹرکوں اور ٹریلروں کی ہڑتال کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیدا ہوئیں۔
پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ٹرک اور ٹریلر ڈرائیوروں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اس دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
اطلاع کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گوشت، پولٹری جانوروں اور دودھ کی کمیابی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں