نائیجیریا: خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک

حملہ پوٹیسکم شہر کی ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے

228829
نائیجیریا: خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کے بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملہ پوٹیسکم شہر کی ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور، ملک کے شمال مشرق میں خونی حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی رکن تھی۔
اس دوران بوکو حرام نے ملک کے شمال مشرقی صوبے باگا کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا ہے۔
تاہم نائیجیریا کی فوج نے علاقے کے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں بوکو حرام کے اراکین کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری طرف فرانس کے وزیر خارجہ لارنٹ فیبئیس نے بوکو حرام کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں چاڈ اور کیمرون کے بعد نائیجر کا دورہ کیا ہے۔
نائیجر کے وزیر خارجہ بازوم محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فیبئیس نے کہا کہ "بوکو حرام نہایت درجے خطرناک تنظیم ہے اور اس کے اراکین ایسے جرائم پیشہ افراد ہیں کہ جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں