میڈرڈ میں کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا ۔

228810
 میڈرڈ میں کفایت شعاری کی پالیسیوں  کیخلاف مظاہرہ


اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا ۔"باوقار زندگی پر پابندی لگائی جا رہی ہے " نعرے لگانے والے مظاہرین نے 2012 میں نافذالعمل اصلاحاتی قانون اور سینیٹ میں زیر غور شہریوں کی سلامتی نامی مسودہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ شہریوں کی سلامتی کے مسودہ قانون کی نظریات کے اظہار کی آزادی کو نقصان پہنچانے کیوجہ سے مخالفت کی جا رہی ہے ۔ مزدور یونینز بھی ان مظاہروں کی حمایت کر رہی ہیں ۔ یورپی یونین کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف نعرے لگانے والے مظاہرین میں یونان کی نئی حکومت کی حمایت کرنے والے مظاہرین بھی موجود تھے ۔ شہریوں کی سلامتی کے قانون میں بلا اجازت جلوس نکالنے اور پولیس کی حکم عدولی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں موجود ہیں ۔اسپین میں ماہ مئی میں بلدیاتی انتخابات اور سال کے آخر میں عام انتخابات کروائے جائیں گے ۔انتخابی سروے کیمطابق گذشتہ سال قائم کی جانے والی پوڈے موس پارٹی کو دوسری پوزیشن حاصل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں