دہشت گردی سے صومالیہ کے استحکام کو بگاڑنے کی کوششیں

دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ صومالیہ میں نماز ِ جمعہ ادا کیے جانے والے ہوٹل پر حملے میں اعلی سطحی حکام سمیت بھاری تعداد میں لوگوں کی ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ ہم اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں

226537
دہشت گردی سے صومالیہ کے استحکام کو بگاڑنے کی کوششیں

ترکی نے صومالیہ کے مذموم حملے کے لیے مذمتی اعلان جاری کیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ہوٹل پر بم حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ صومالیہ میں نماز ِ جمعہ ادا کیے جانے والے ہوٹل پر حملے میں اعلی سطحی حکام سمیت بھاری تعداد میں لوگوں کی ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ ہم اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ" صومالیہ کے مستقبل اور امن کو ہدف بنانے والے ا س مذموم حملے کے ذریعے صومالی عوام کے استحکام اور ترقی کی جدوجہد پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس حملے کا نماز جمعہ کے دوران کیا جانا دہشت گردی کے بزدلانہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ترکی ، دوست و برادر ملک صومالیہ کے عوام کے امن و استحکام سے ہمکنار ہو نے اور ہر طرح کے تعاون و امداد کو پُر عزم طریقے سے جاری رکھے گا۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں