امریکہ میری حکومت کا تختہ الٹنے کے درپے ہے:مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کی حکومت کوختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جس کی امریکہ نے سختی سے تردید کی ہے

224849
امریکہ میری حکومت کا تختہ الٹنے کے درپے ہے:مادورو

وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے گورنر انتونیو لیدیز ما کو صدر مادورو کے خلاف سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
گزشتہ ہفتے ملکی فضائیہ کے سابق سربراہ اوران کے تیرہ ساتھیوں کو بھی اسی الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔
اس دوران صدر نکولس مادورو نے امریکہ پر ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنےک ا الزام عائد کیا ہے جس کی امریکہ نے تردید کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک تحریری بیان دیتےہوئے ان دعووں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں