پوتین کی ہینگری آمد کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین " پوتین نہیں ، یورپ" کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ہینگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو یوکرائن کے بحران کے باوجود پوتین کو ہینگری مدعو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

220814
پوتین کی ہینگری آمد کے خلاف مظاہرہ

روس کے صدر ولادِ میر پوتین کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہینگری میں ہزاروں افراد نے پوتین کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
دارالحکومت بداپسٹ میں پوتین کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔
مظاہرین " پوتین نہیں ، یورپ" کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ہینگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو یوکرائن کے بحران کے باوجود پوتین کو ہینگری مدعو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مظاہرین ہینگری کے مغرب سے تعلق رکھنے کو ظاہر کرنے کے لیے شہر کے مشرقی حصے سے مغربی حصے تک پیدل مارچ کیا۔
مظاہرین حکومت کے مغرب سے دور روس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے روس کے ساتھ طے پانے والے نیوکلئیر سمجھوتے سمیت تمام سمجھوتوں پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پوتین کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے موضوع کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق روسی رہنما اپنے دورہ ہینگری سے یوکرائن کے بحران کے باوجود یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک سے اچھے تعلقات قائم ہونے کا تاثر دینا چاہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں