کیوبا میں ایک بھی مسجد نہیں ہے

کیوبا میں مقیم مسلمانوں نے اپنے ملک میں مسجد کی عدم موجودگی کی شکایت کرتے ہوئے ملک میں مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔

220902
 کیوبا میں ایک بھی مسجد  نہیں ہے


کیوبا میں مقیم مسلمانوں نے اپنے ملک میں مسجد کی عدم موجودگی کی شکایت کرتے ہوئے ملک میں مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مسجد نہ ہونے کیوجہ سے ہم نماز کو گھر پر ہی ادا کر نے پر مجبور ہیں ۔ہاوانا میں کیوبا اسلامی جمعیت کی خواتین کی کمیٹی کے دائرہ کار میں اسلام کو فروغ دینے کے لیے سر گرم عمل شاہدہ عبدالغفار برتھا نے کہا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ کیوبا سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود گویانا میں ایک مسجد موجود ہے لیکن کیوبا میں کوئی مسجد نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کیوبا کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے کیوبا میں ترک فن معماری کیمطابق ایک مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔کیوبا میں تقریباچار ہزار مسلمان آباد ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں