ڈیوڈ کیمرون کی ٹیلی فونک اور دو طرفہ ملاقاتیں

کیمرون کے السیسی کے ساتھ مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مصر اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے کے موضوع پر غور کیا گیا

220931
ڈیوڈ کیمرون کی ٹیلی فونک اور دو طرفہ ملاقاتیں

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ، یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو، ڈنمارک کے وزیر اعظم ہیلے تھروننگ سمتھ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے دورے پر موجود برونائی کے سلطا ن حسن البلخیہ کے ساتھ بلمشافہ ملاقات کی۔
برطانیہ کی وزارت اعظمٰی کی طرف سے ملاقاتوں اور مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ بیان کے مطابق کیمرون نے عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقات میں لیبیا اور یوکرائن کے حالات اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات چیت کی۔
بیان کے مطابق کیمرون کے السیسی کے ساتھ مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مصر اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے کے موضوع پر غور کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ مذاکرات میں لیبیا اور یوکرائن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
برطانیہ کے دورے پر موجود برونائی کے سلطان حسن البلخیہ کے ساتھ ملاقات میں ڈیوڈ کیمرون نے برونائی میں برطانیہ کی فوجی موجودگی اور داعش کے اہداف پر ھملے کرنے والے بین الاقوامی کولیشن کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں