کوپن ہیگن میں حملہ ، دو افراد ہلاک پانچ پولیس اہلکارزخمی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پہلے ایک کانفرنس ہال پر دھاوا بولنے اور ایک سینیگاگ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے ۔

219550
کوپن ہیگن میں حملہ ، دو افراد ہلاک پانچ پولیس اہلکارزخمی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پہلے ایک کانفرنس ہال پر دھاوا بولنے اور ایک سینیگاگ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے ۔دو افراد کو ہلاک کرنے والے 22 سالہ نوجوان کا نام عمر عبدالحمید ال حسین ہے اور ڈنمارک میں ہی پیدا ہو اہے اور وہ بروتھس نامی تنظیم کا رکن ہے ۔چاقو سے حملہ آور ہونے کیوجہ سے جیل میں بند ال حسین کو دو ہفتے قبل ہی ر ہا کیا گیا تھا ۔اس نوجوان نے کوپن ہیگن میں گذشتہ روز دین اور آزادی اظہار رائے نامی کانفرنس کے دوران حملہ کر کے ڈنمارک کے فلمی ہدایتکار نور گارڈ کو ہلاک اور پولیس کے تین اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا ۔ اس حملے کے چند گھنٹوں کے بعداس نے شہر کے سب سے بڑے سینیگاک میں داخل ہو کر ایک یہودی کو ہلاک اور پولیس کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں