فیری بوٹ سانحے کا بدل 8 سال

ہانگ کانگ میں سال 2012 میں 39 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے فیری بوٹ کے حادثے میں کپتان کو 8 سال سزائے قید سنائی گئی ہے

219897
فیری بوٹ سانحے کا بدل 8 سال

فیری بوٹ سانحے کا بدل 8 سال۔۔۔
ہانگ کانگ میں سال 2012 میں 39 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے فیری بوٹ کے حادثے میں کپتان کو 8 سال سزائے قید سنائی گئی ہے۔
روزنامہ ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق مقدمے کے جج برائن کیتھ نے "سی سموتھ" فیری بوٹ کے کپتان لائی سائی منگ کو 39 افراد کی ہلاکت اور دیگر مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں 8 سال سزائے قید سنائی ہے۔
جج نے ایک اور فیری بوٹ کے کپتان چو چی وائی کو بھی واقعے میں ملوث ہونے کے جرم میں 9 ماہ سزائے قید سنائی ہے۔
واضح رہے کہ فیری بوٹ کا حادثہ یکم اکتوبر 2012 میں پیش آیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں