بحرہ روم میں دو ہزار ایک سو پناہ گزینوں کو بچالیا گیا

سسلی چینل سے بارہ پناہ گزینوں کی کشتیوں سے موصول ہونے والے امدادی سگنلز کو موصو ل کرنے والی اطالوی کاسٹ گارڈ نے سمندر میں غرق ہونے کے قریب کشتیوں میں سوار پنا گزیوں کو بچالیا

219661
بحرہ روم میں دو ہزار ایک سو پناہ گزینوں کو بچالیا گیا

بحرہ روم میں دو ہزار ایک سوپناہ گزینوں کو بچالیا گیا ہے۔
سسلی چینل سے بارہ پناہ گزینوں کی کشتیوں سے موصول ہونے والے امدادی سگنلز کو موصو ل کرنے والی اطالوی کاسٹ گارڈ نے سمندر میں غرق ہونے کے قریب کشتیوں میں سوار پنا گزیوں کو بچالیا ہے۔
پنا گزینوں کو سسلی کے جزیرے علاج کی غرض سے منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا اٹلی پہنچنے کے خواہشمند افراد کی چھ کشتیاں سمندری پانی میں ڈھونڈ لی گئی ہیں جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
جمعے کے دن ہی لیبیا کے ساحلی علاقوں میں ایسے ہی ہزاروں افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق سمندر کے راستے شمالی افریقہ سے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں ہر سال پناہ کے متلاشی تین ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں