نیوزی لینڈ میں 40 وہیل مچھلیاں ہلاک

نیوزی لینڈ میں امدادی کارکنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہیل مچھٖیوں کو نہیں بچایا جاسکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے شمالی ساحل پر آنے والی وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔ تقریباً 74 مچھلیاں ساحل کی دو کلومیٹر طویل پٹی پر پھنسی ہوئی ہیں

218999
نیوزی لینڈ میں 40 وہیل مچھلیاں ہلاک

نیوزی لینڈ میں 40 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
نیوزی لینڈ میں امدادی کارکنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہیل مچھٖیوں کو نہیں بچایا جاسکا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شمالی ساحل پر آنے والی وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔ تقریباً 74 مچھلیاں ساحل کی دو کلومیٹر طویل پٹی پر پھنسی ہوئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ تحفظ سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں 40ساحل پر مردہ حالت میں بہتی ہوئی پہنچی ہیں جب کہ اکثر چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث زخمی حالت میں ہیں۔
حکام نے جمعرات تک مچھلیوں کو زندہ رکھنے کے لیے رضاکاروں کو بلایا ہے اور بعدازاں وہیل مچھلیوں کو ساحل سے دوبارہ پانی میں چھوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس وقت تک 40 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ باقی ماندی کو بچانے کی کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں