میکسیکو میں مال بردار ٹرین اور بس میں تصادم، 16 افراد ہلاک

ہنگامی امداد کے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اناہیواس شہر میں اس وقت ہوا جب ایک مال بردار ٹرین ایک بس سے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ایک ریلوے کراسنگ پر ایک انتباہی اشارے کے باوجود رکنے میں ناکام رہی۔

219297
میکسیکو میں مال بردار ٹرین اور بس میں تصادم، 16 افراد ہلاک

میکسیکو میں بس اور مال بردار ٹرین میں تصادم سے 16 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہنگامی امداد کے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اناہیواس شہر میں اس وقت ہوا جب ایک مال بردار ٹرین ایک بس سے جا ٹکرائی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ایک ریلوے کراسنگ پر ایک انتباہی اشارے کے باوجود رکنے میں ناکام رہی۔
حکام کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے قریب سرحد پر ہونے والے اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں