کینیڈا میں یوم عاشقاں کے موقع پر آپریشن

آپریشن کے دوران زیر حراست لیے جانے والے مشکوک افراد ایک 20 سالہ نوجوان اور 23 سالہ ایک دوشیزہ ہیں۔ جس کے بعد ایک 17 سالہ لڑکے کو کول ہاربر علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

218725
کینیڈا میں یوم عاشقاں کے موقع پر  آپریشن

ہالی فیکس شہر میں یومِ عاشقاں کے موقع پر عوام پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے بعد ازاں خود کشی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس واقع کا دہشت گردی کے ساتھ تعلق نہ ہونے کی سوچ پائی جاتی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران زیر حراست لیے جانے والے مشکوک افراد ایک 20 سالہ نوجوان اور 23 سالہ ایک دوشیزہ ہیں۔ جس کے بعد ایک 17 سالہ لڑکے کو کول ہاربر علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد کے ساتھ تعلق ہونے کا تعین ہونے والے ایک 19 سالہ نوجوان کو ایک مکان سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا ہے۔
اخباری نمائندوں کے پر زور اصرار کے باوجود ترجمان نے گرفتار شدگان کے مذہبی عقیدے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔لیکن اس نے اتنا ضرور بتایا ہے کہ ان کا عقیدہ ثقافتی بنیادوں کا حامل نہیں ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں