جاپان میں ڈالفن مچھلیوں کے شکار کے خلاف امریکہ میں مظاہررہ

واشنگٹن میں متعین جاپانی سفارت خانے تک پیدل مارچ کرنے والے مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تائی جی نامی جزیرے کے اطراف میں ڈالفن مچھلیوں کے بے رحمانہ شکار پر پابندی عائد کریں

218498
جاپان میں  ڈالفن مچھلیوں کے شکار کے خلاف امریکہ  میں مظاہررہ

امریکہ میں ایک گروپ نے جاپان میں ڈالفن مچھلیوں کے شکار کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
دارالحکومت واشنگٹن میں متعین جاپانی سفارت خانے تک پیدل مارچ کرنے والے مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تائی جی نامی جزیرے کے اطراف میں ڈالفن مچھلیوں کے بے رحمانہ شکار پر پابندی عائد کریں۔
مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ جاپان کو یہ طرز عمل زیب نہیں دیتا ۔
اس سے مشابہہ مظاہروں کا سلسلہ نیو یارک اور لاس اینجلس کے علاوہ ہسپانوی دارالحکومت میڈریڈ اور میکسیکو سٹی میں بھی کیا گیا ۔
تاہم عالمی رد عمل کے باوجود جاپان میں ان مچھلیوں کا شکار جاری ہے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈالفن مچھلیوں کا شکار ان کی روایات کا حصہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں