یونان: سیپراس نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

واضح رہے کہ نئے وزیر اعظم بچت کی سخت شرائط سے مربوط بین الاقوامی امدادی پروگرام کو ختم کرتے ہوئے نئے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں

216281
یونان: سیپراس نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

یونان کے نئے وزیر اعظم الیکسِیس سیپراس نے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے وزیر اعظم بچت کی سخت شرائط سے مربوط بین الاقوامی امدادی پروگرام کو ختم کرتے ہوئے نئے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کامیابی کے بعد پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے سپراس کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک بین الاقوامی امدادی پروگرام کو جاری رکھنے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔
دوسری جانب یورپی پالیسی ساز حکومت یونان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں ختم ہونے والے امدادی پروگرام کو جاری رکھے۔
باور رہے کہ یونانی اور یورپی رہنما آج برسلز میں ملاقات کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں