پوپ کا بیان احمقانہ ہے

ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے جس کے بارے میں ہم بات کرتے ہیں وہ کون ہے ، ہم مذاق کرنا جاری رکھیں گے

215888
پوپ کا بیان احمقانہ ہے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 7 جنوری کو حملے کا نشانہ بننے والے مزاحیہ جریدے شارلی ہیبڈو کے ڈائریکٹر جنرل گیرارڈ بیارڈ نے پوپ فرانسس کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
گیرارڈ بیارڈ نے مقدس اور دینی اقتدار کے خلاف توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے قصوروار ٹھہرائے جانے والے جریدے کو "میری ماں کو گالی دینے والے کو مکّے کا سامنا کرنا پڑے گا" کے الفاظ سے تنقید کا نشانہ بنانے پر پوپ کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ احمقانہ باتیں کر رہے ہیں۔
گیرارڈ نے ایک اخبار کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے جس کے بارے میں ہم بات کرتے ہیں وہ کون ہے ، ہم مذاق کرنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ "پوپ کا یہ بیان نہ تو پہلا احمقانہ بیان ہے اور نہ ہی آخری ہو گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں